خبرنامہ انٹرنیشنل

نواز شریف کی نااہلی سے افراتفری پھیل سکتی ہے، برطانوی میڈیا

لندن / اسلام آباد(ملت آن لائن)برطانوی خبررساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں خبردار کیاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی سے پاکستان میں افراتفری پھیل سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق اگر جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف کو نا اہل قرار دیا تو ملک میں افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی نا اہلی کے بعد ان کی پارٹی تو اقتدار میں رہے گی لیکن اس سے ملک میں افراتفری پھیلنے کے خدشات ہیں اوریہ سب ایسے وقت میں ہورہا ہے جب کئی سال بعد پاکستان معاشی طور پر ابھر رہا ہے اور ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال میں بھی بہتری آئی ہے۔