خبرنامہ انٹرنیشنل

نومنتخب امریکی صدر کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا

واشنگٹن: (ملت+آئی این پی )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا، سابق مس ہنگری نے بھی ٹرمپ پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا ہے ۔سابق مس ہنگری کاٹا سرکا کے مطابق 2013 میں مس یونیورس کے مقابلے میں شرکت کے لیے وہ ماسکو میں تھیں کہ سکیورٹی گارڈز میں گھرے ڈونلڈ ٹرمپ ان کی جانب بڑھے اور زبردستی ہاتھ تھام لیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مس ہنگری سے ان کے متعلق پوچھا اور اپنے بزنس کارڈ کے ساتھ پرائیوٹ نمبر بھی دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس الزام کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔