خبرنامہ انٹرنیشنل

نیتن یاہو بھارت کا دورہ کرنے والے دوسرے اسرائیلی وزیراعظم ہونگے

نیتن یاہو بھارت کا دورہ کرنے والے دوسرے اسرائیلی وزیراعظم ہونگے
مقبوضہ بیت المقدس:(ملت آن لائن) اسرائیلی وزیر اعظم آئندہ سال کے اوائل میں بھارت کا دورہ کریں گے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اسرائیلی ہم منصب بنجمن نیتن یاہو کا 14جنوری کوآبائی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں استقبال کریں گے۔ جمعرات کو اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو 14جنوری سے بھارت کا 4 روزہ دورہ شروع کریں گے۔ ان کا یہ دورہ اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے اسرائیل کے دورہ کے چھہ ماہ بعد ہورہا ہے۔ بنجمن نیتن یاہو بھارت کا دورہ کرنے والے دوسرے وزیراعظم ہونگے۔ بھارت اوراسرائیل کے درمیان باقاعدہ سفارتی تعلقات 1992ء میں قائم ہوئے تھے ،ان تعلقات کے کم وبیش11برس بعد 2003ء میں اس وقت کے اسرائیلی وزیر اعظم ایریل شیرون نے نئی دہلی کا دورہ کیا تھا۔ اب ایک بار پھر 15برس بعد اسرائیل کے موجودہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو آئندہ سال جنوری میں بھارت کا دورہ کریں گے۔ نریندر مودی اس سے قبل چین کے صدر شی جن پنگ اور جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے کا بھارت کے دورے کے موقع پر احمد آباد میں خیرمقدم کرچکے ہیں۔