نیواڈا:(آئی این پی )امریکی ریاست نیواڈا کے ڈیموکریٹ کاکس میں ہیلری اورسینڈرزکےدرمیان کانٹےکامقابلہ متوقع ہےجبکہ ری پبلکن کاکس میں ڈونلڈٹرمپ کی پوزیشن مضبوط ہے۔ٹرمپ نےصدراوباماکوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ امریکی تاریخ میں اوباماکوبدترین صدرکی حیثیت سےیادرکھاجائےگا اورواضح کیاکہ وہ کبھی ہیلری کی طرح نہیں بھونکیں گے۔امریکی ٹی وی کےسروےکےمطابق صدارتی امیدواربننےکی خواہشمندہیلری کلنٹن کو ہفتے کو ہونےوالے ڈیموکریٹ کاکس میں حریف برنی سینڈرز سے سخت مقابلہ درپیش ہے۔سروے کے مطابق 50 فیصدافرادہیلری جبکہ 49 فیصدافرادبرنی سینڈرزکوڈیموکریٹ اقدارکاحامل سمجھتےہیں،تاہم خارجہ،نسلی معاملات،امیگریشن اورہیلتھ کیئرپرہیلری کواڑتالیس اورسینڈرزکو سنتالیس فیصدافرادکی حمایت حاصل ہےتاہم پچاس فیصدافرادسینڈرزجبکہ سنتالیس فیصد افراد ہیلری کومڈل کلاس کی ترجمان سمجھتےہیں۔نیواڈامیں ہفتےکوڈیموکریٹ کاکس تاہم اس روزجنوبی کیرولائنامیں ری پبلکن پرائمری ہوگی۔نیواڈامیں ری پبلکن کاکس منگل کوہوگاجس میں ڈونلڈٹرمپ کی پوزیشن مضبوط ہے۔سروے کے مطابق ڈونلڈٹرمپ کو45،روبیوکو19،کروزکو17اورکارسن کو7فیصدافرادکی حمایت حاصل ہے۔صدارتی امیدواربننےکےری پبلکن خواہشمندڈونلڈٹرمپ نےنارتھ آگسٹامیں خطاب کرتےہوئےکہاکہ وہ ہیلری کی طرح کبھی نہیں بھونکیں گے۔ڈونلڈٹرمپ نےیہ بھی کہاہے کہ امریکی تاریخ میں براک اوباماکوبدترین صدر کی حیثیت سےیادرکھاجائےگا۔اس سےپہلےامریکی صدرنے توقع ظاہر کی تھی کہ انہیں امریکی عوام پراعتمادہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدرمنتخب نہیں کریں گے۔ٹرمپ پرتنقیدکرتےہوئے اوباماکاکہناتھاکہ صدربنناکسی ٹاک شویاری ایلٹی شوکی میزبانی نہیں،سنجیدہ کام ہے۔صدرہوناخودنمائی یامارکیٹنگ بھی نہیں یہ مشکل کام ہے۔اوباماکوکراراجواب دیتےہوئے ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ صدرہونا کمیونٹی آرگنائزہونابھی نہیں جوکہ اوباماپہلےتھے۔ ٹرمپ کاکہناتاکہ انہوں نے عظیم ترین کمپنیوں میں سے ایک بنائی ہےاور امریکیوں کو ایسی ہی سوچ کی ضرورت ہے۔