خبرنامہ انٹرنیشنل

نیوزی لینڈ؛ 6.0شدت کے زلزلے کے جھٹکے

ولنگٹن:(اے پی پی) نیوزی لینڈ میں 6.0شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کی رپورٹ کی مطابق نیوزی لینڈ کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ رات 11 بجکر23منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر سیکیل پر زلزلے کی شدت 6.0ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ولنگٹن سے 143 کلو میٹر جنوب مشرقی علاقے میں 10 کلو میٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کے اطلاع محسوس نہیں ہوئی۔