خبرنامہ انٹرنیشنل

نیوزی لینڈ: شمالی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت7.1 ریکارڈ

ولنگٹن: (اے پی پی) امریکن جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز نیوزی لینڈ کے شمالی شہر جس بورن سے ایک سو پانچ میل شمال میں 19اعشاریہ ایک میل کی گہرائی میں تھا۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ امریکن جیالو جیکل سروے کا کہنا ہے کہ اس زلزلے سے کینیڈا اور امریکہ کے ساحلی علاقوں میں سونامی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔