ویلنگٹن ۔ (اے پی پی) نیوزی لینڈ میں منگل ک شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولو جیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز نیوزی لینڈ میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8بجکر28منٹ پر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت6.2ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز آکلینڈ سے 136کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع مو صول نہیں ہوئی۔