خبرنامہ انٹرنیشنل

نیوزی لینڈ نے چین کیساتھ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون معاہدے پر دستخط کر دیئے

ویلنگٹن (ملت + آئی این پی) نیوزی لینڈ نے چین کے تجویز کردہ منصوبے بیلٹ اینڈ روڈ کے بین الاقوامی تعاون کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بیلٹ اینڈ روڈ کے تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ،نیوزی لینڈ چین کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ پر دستخط کرنے والا پہلا مغربی ترقی یافتہ ملک بن گیا ۔ نیوزی لینڈ پہلا ترقی یافتہ مغربی ملک ہے جس نے چین کی بین الاقوامی تجارتی تنظیم میں شرکت پر دو طرفہ مذاکرات کیے ،نیوزی لینڈ اور چین کے مابین با ہمی روابط کو فروغ دینے کیلئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ویلنگٹن میں چین اور نیوزی لینڈ کے مابین بیلٹ اینڈ روڈ کی بین الاقوامی حمایت پر بات چیت ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک نے با ہمی روابط کے فروغ کیلئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اور نیوزی لینڈ نے چین کے تجویز کردہ منصوبے بیلٹ اینڈ روڈ کے بین الاقوامی تعاون کی حمایت کا اعلان کیا اور بیلٹ اینڈ روڈ کے تعاون معاہدے پر دستخط کر دیے کیے جس کے بعد نیوزی لینڈ چین کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ پر دستخط کرنیوالا پہلا ترقی یافتہ مغربی ملک بن گیا ہے اور نیو زی لینڈ ہی چین کی بین الاقوامی تجارتی تنظیم میں شرکت پر دو طرفہ مذاکرات کرنیوالا پہلا مغربی ملک ہے چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ اور ان کے نیوزلینڈ ہم منصب بل انگلیش نے دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی قبل ایں چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ اور نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم بل انگلیش کے مابین بات چیت ہو ئی جس میں چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین نیوزی لینڈ کے ساتھ باہمی تعاون کا نیا نظام اور نیا آزاد تجارتی زون قائم کرنا چاہتا ہے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے لیے سرمایہ کاری اورتجارت کا زیادہ ساز گار ماحول فراہم کرنا چاہیے انہوں نے کہا اقتصادی و تجارتی تعاون کے معیار کو بلند اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تجویز کے دائرے میں آپس کے تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے ۔ اس موقع پر بل انگلیش نے کہا کہ نیوزی لینڈ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے سلسلے میں بین الاقوامی تعاون کا حامی ہے ۔ اور چین کی طرف سے نیوزی لینڈ مین زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں انہو ں نے کہا نیوزی لینڈ اقتصادی ، سائنسی و تجارتی تعلیمی ، سائنسی و تکنیکی اور تمام شعبون میں چین کے ساتھ قریبی تعاون کیلئے تیار ہے بات چیت کے بعد دونوں وزراعظم نے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و تجارتی ، ثقافتی ،تعلیمی ،سائنسی و تکنیکی اور ساحت سمیت دیگر میدانوں میں باہمی تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی ۔ دریں اثناء چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے گورنر جنرل پیٹسے ریڈی اور حزب اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی کے رہنما اینڈریو لٹل سے بھی ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی سمیت دیگرامورپر تبادلہ خیال کیا۔لیکی چیانگ اپنے دورہ کے دوران سرمایہ کار ی ،تجارت اور ثقافتی تبادلوں سے متعلق تقاریب میں بھی شرکت کرینگے ۔