ویلنگٹن ۔ (اے پی پی) نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے ملک کے انٹیلی جنس چیف کو تبدیل کر دیا ۔ نیوزی لینڈ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے وزیراعظم جان کی نے دو سال کے اندر ملک کے 4انٹیلی جنس سربراہوں کو تبدیل کیا ہے اور اب ملکی انٹیلی جنس چیف کے عہدے کے لئے اینڈریو ہیمٹن کو 5سال کے لئے منتخب کیا ہے ۔ اینڈریو اس وقت سٹیٹ سروس کمیشن میں اپنی زمہ داریاں نبھا رہے ہیں جنہیں وہاں سے ہٹا کر ملک کی انٹیلی جنس ایجنسی کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے ۔ اینڈریو 26اپریل سے اپنی زمہ داریاں سنبھالیں گے۔