خبرنامہ انٹرنیشنل

نیویارک، سکھ پولیس والوں کو ’پگ‘ اور داڑھی کی اجازت

نیویارک: (ملت+اے پی پی) نیو یارک محکمہ پولیس میں بدھ کے روز 557 نئے پولیس اہل کاروں نے عہدے کا چارج لیا، جب کہ اْسی روز سے لباس کے نئے ضابطوں کا نفاذ عمل میں آیا۔سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے پولیس اہل کاروں کو ’یونیفارم‘ کے ساتھ پگڑی اور داڑھی کی اجازت ہوگی۔ لیکن شرط یہ ہے کہ وردی کا رنگ ’نیوی بلو‘ ہونا چاہیئے، بالوں کو ’’خوبی‘‘ کے ساتھ پگڑی کے اندر ڈھالا جائے، اور داڑھی آدھے انچ سے زیادہ لمبی نہ ہو۔ مڈیسن اسکوائر گارڈن میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، پولیس کمشنر، جیمز اونیئل نے کہا کہ اگر مجھے اعداد و شمار صحیح یاد ہیں، تو تقریباً 160 اہل کاروں کا تعلق سکھ برادری سے ہے، اور پالیسی میں اِس تبدیلی کے بعد مجھے توقع ہے کہ مزید افراد محکمے میں شامل ہوں گے۔اس سے قبل، سکھ افسران ’پولیس کیپ‘ کے نیچے ’پٹکا‘ پہن سکتے تھے۔