خبرنامہ انٹرنیشنل

نیویارک:عمارت میں آتشزدگی، 12 افراد ہلاک

نیویارک:

نیویارک:عمارت میں آتشزدگی، 12 افراد ہلاک

نیویارک:(ملت آن لائن) نیویارک کے علاقے برونکس میں 5 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 12 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے جبکہ 12 افراد کو بچا لیا گیا۔ سو برس پرانی عمارت میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ امریکا کے شہر نیویارک کے مرکزی علاقے برونکس میں ایک رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر 160 فائر فائٹرز نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد قابو پایا۔ میئر بل دی بلاسیو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ متاثرین کو ایک قریبی اسکول میں قائم ہنگامی مرکز منتقل کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایک سو برس پرانی عمارت میں بیس فلیٹ تھے، آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے….ممبئی: کمرشل عمارت میں آتشزدگی سے 15 افراد ہلاک

ممبئی:(ملت آن لائن) بھارتی شہر ممبئی میں واقع ایک کمرشل عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ ممبئی کے صنعتی علاقے میں قائم کمالا ملز کمپاؤنڈ میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 12 بجے آگ لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بلڈنگ میں واقع میڈیا کے دفاتر تک جا پہنچی۔ مقامی انڈین ٹی وی چینل ‘ٹائمز ناؤ’ اور ‘مرر ناؤ’ کے دفاتر بھی آگ سے متاثر ہوئے۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ آتشزدگی کی وجہ سے ٹائمز ناؤ کی نشریات بھی بند ہوگئیں۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کے لیے جائے وقوع پر پہنچ گیا جبکہ ایمبولینسز بھی پہنچ گئیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں سے بھی 2 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔ فی الوقت آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بلڈنگ میں واقع میڈیا کے دفاتر تک جا پہنچی۔ مقامی انڈین ٹی وی چینل ‘ٹائمز ناؤ’ اور ‘مرر ناؤ’ کے دفاتر بھی آگ سے متاثر ہوئے۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ آتشزدگی کی وجہ سے ٹائمز ناؤ کی نشریات بھی بند ہوگئیں۔