خبرنامہ انٹرنیشنل

نیویارک:مسلمانوں سے مذہبی منافرت کاایک اور دلخراش واقعہ

امریکا:(ملت+اے پی پی) میں مسلمانوں سے مذہبی منافرت کا ایک اور دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے،نیویارک میں فوڈاسٹورکےباہرمسلمان لڑکی کےچہرےپرکھولتی ہوئی کافی پھینک دی گئی۔ واقعہ نیو یارک کے پوش ترین علاقے مین ہٹن کے سیونتھ ایونیوپر پیش آیا، 34برس کےنیتھن گرےنے21برس کی مسلم لڑکی کواپنا بیگ بھی دے مارا اور اسکا گلادبوچ لیا، ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔ نیویارک میں اس ہفتے مسلمانوں کےخلاف منافرت کایہ تیسراواقعہ ہے،اس سےپہلے پولیس اہلکارکے علاوہ ایک اورخاتون کوبھی منافرت کانشانہ بنایا جاچکاہے۔