خبرنامہ انٹرنیشنل

نیویارک حملے میں ’پریشر ککر بم استعمال ہوئے‘تحقیقاتی رپورٹ

نیویارک (آئی این پی ) امریکہ میں حکام کا کہنا ہے کہ نیویارک میں ہونے والے دھماکے اور قریب سے ہی ملنے والے ایک اور آلے دونوں ہی میں لوہے کے ٹکڑوں بھرے پریشر ککر کا استعمال کیا گیا۔ دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے اس حملے میں ملوث ہونے کے شک میں پانچ افراد کو حراست میں لینے کی اطلاعات کی تردید کی ۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام 29 افراد کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ امریکہ کے شہر نیویارک میں ہونے والے دھماکے اور قریب سے ہی ملنے والے ایک اور آلے دونوں ہی میں لوہے کے ٹکڑوں بھرے پریشر ککر کا استعمال کیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ بم 2013 میں بوسٹن میراتھن کے موقعے پر کئے دھماکوں میں استعمال کیے گئے بموں سے مشابہت رکھتے ہیں۔ شہر میں قانون نافذ کرنے والے اعلی حکام کے کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکہ خیز آلات میں فلپ فونز اور کرسمس لائٹس کا ا استعمال کیا گیا تاکہ دھماکہ کیا جا سکے۔ نیویارک سٹی کے علاقے چیلسی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 29 افراد زخمی ہوئے تھے۔ چیلسی مینہیٹن کے خوش پوش علاقوں میں شامل ہوتا ہے جہاں بارز اور ریستوران ہفتے کے آخر میں کافی مصروف ہوتے ہیں اور یہاں ہجوم رہتا ہے۔