خبرنامہ انٹرنیشنل

نیویارک: عمارت میں آگ لگ گئی، 13افراد زخمی

امریکی شہر:(ملت+اے پی پی) نیویارک میں مین ہیٹن کے علاقے کی عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔ امریکی میڈیا کہتا ہے کہ آگ کثیر المنزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے سبب 3فائر فائٹرز سمیت 13افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ آگ ایک کمرے میں لگی تھی، جو تیزی سے پھیلی اور تیسرے اور چوتھے فلور کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ کے باعث متعدد افراد عمارت میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور عمارت میں ممکنہ طور پر پھنسے افراد کی تلاش جاری ہے۔