خبرنامہ انٹرنیشنل

نیویارک: مشتبہ بیگ ملنے پر ٹرمپ ٹاور خالی کرالیا گیا

نیویارک:(ملت+اے پی پی) میں مشتبہ بیگ کی موجودگی پر ٹرمپ ٹاور خالی کرالیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مشتبہ بیگ ملنے پر ٹرمپ ٹاور کا ایک حصہ خالی کرایا گیا ہے۔ مشتبہ بیگ ملنے کے بعد ٹرمپ ٹاور کے ساتھ علاقے کی سکیورٹی سخت کردی گئی، جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، جنہوں نے مشتبہ بیگ کی تلاشی لینے کے بعد کلیئر قرار دے دیا ہے۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا میں اپنی رہائشاگاہ پر ہیں۔