خبرنامہ انٹرنیشنل

نیویارک: ٹرمپ ٹاور کے سامنے فلسطینیوں کی حمایت میں یہودیوں کے مظاہرے

نیو یارک (ملت + اے پی پی) امریکی یہودیوں کے ایک گروپ نے فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کی مذمت میں نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے سامنے مظاہرہ کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ مخالف یہودیوں کے ایک گروپ نے امریکا کے شہر نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے سامنے فلسطینی عوام کی حمایت میں نعرے لگائے۔مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی صورت حال ڈونلڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے ساتھ ہی مزید بدتر ہو جائے گی اور اس کی بہتری کی کوئی امید نہیں رکھی جاسکتی۔ اس مظاہرے کے شرکاء نے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کے نسل پرستانہ رویوں کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کر رہے ہیں اور آئندہ کی صورت حال سے ان کو تشویش لاحق ہے۔