نیو ہیمشائر: (اے پی پی)نیو ہیمشائر سے امریکی صدارتی امیدوار کیلئے ڈیموکریٹک سینڈرزاور ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ امریکی ریاست نیو ہیمشائر میں عوام نے ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کے انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جس میں سینڈرز اور ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کرلی ۔سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی اہلیہ ہیلری کلنٹن نے اپنے حریف کے ہاتھوں مات کھانے کے بعد اپنے انھیں مبارکباد دی ہے، اس سے پہلے صدارتی امیدوار کے طور پر آئیووا میں ہیلری کلنٹن جیت گئی تھیں۔