خبرنامہ انٹرنیشنل

نیو یارک حملے کے ملزم پر دہشت گردی کی فردِ جرم عائد

نیو یارک حملے کے ملزم پر دہشت گردی کی فردِ جرم عائد

واشنگٹن: (ملت آن لائن) امریکی شہر نیو یارک میں حملے کے ملزم سیف اللہ سائپوف پر مین ہیٹن میں 8 افراد کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کرنے کے الزام میں دہشت گردی کی فردِ جرم عائد کر دی گئی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 29 سالہ سائپوف پر شدت پسند تنظیم داعشکو مادی امداد اور وسائل فراہم کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔استغاثہ نے کہا کہ سائپوف نے ان سے آزادانہ طور پر گفتگو کی ہے اور انھوں نے دورانِ حراست خود شہادتی کے عمل سے دست برداری اختیار کی ہے۔ نیو یارک پولیس نے کہا ہے کہ سائپوف شدت پسند تنظیم داعش سے متاثر تھے۔سیف اللہ سائپوف کا تعلق ازبکستان سے ہے۔ انھیں پولیس نے گولی مار کر زخمی کر دیا تھا اور وہ اس وقت ہسپتال میں زیرِ علاج اور زیرِ حراست ہیں۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مین ہٹن میں بدترین دہشت گردی کرنے والے کو سزائے موت ہونی چاہئے،ہمیں سیکیورٹی کو مزید سخت کرکے مزید کڑی سزاں کا نظام وضع کرنا ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں ہونے والی بدترین دہشتگردی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزم کو نا تو خود پر لگائے گئے الزمات کے دفاع میں کوئی دلچسپی ہے اور نا ہی وہ اس بدترین عمل پر شرمندہ ہے، ملزم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے اگر اس کے کمرے میں کالعدم داعش کا جھنڈا لگایا جائے، اس نے 8 لوگوں کو ہلاک اور 12 کو زخمی کیا۔ ایسے شخص کو تو سزائے موت ہونی چاہیے۔امریکی صدر نے امریکی نظامِ انصاف کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیکیورٹی کو مزید سخت کرکے مزید کڑی سزاں کا نظام وضع کرنا ہو گا۔ انہوں نے ویزا لاٹری پروگرام ختم کر نے کا بھی عندیہ دیا ہے جس کے تحت سیف اللہ امریکا آیا تھا۔واضح رہے کہ ازبک تارکین وطن سیف اللہ سائیپوف نے دو روز قبل نیو یارک کے علاقے مین ہٹن میں لوگوں پر ٹرک چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جب کہ 12 زخمی ہوگئے تھے، ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔