خبرنامہ انٹرنیشنل

نیٹومیں پہلی مرتبہ خاتون نائب سیکرٹری جنرل مقرر

برسلز: (اے پی پی) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو نائب سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع سے وابستہ روز گوٹن میولر دنیا کے اس سب سے بڑے عسکری دفاعی اتحاد کی نائب سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں رواں برس یکم اکتوبر سے سنبھال لیں گی۔ اس وقت الیگزیڈر ویرشبو اس عہدے پر فائز ہیں اور ان کے عہدے کی مدت یکم اکتوبر کو مکمل ہو رہی ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گوٹن میولر بین الاقوامی سلامتی پالیسی اور ہتھیاروں پر قابو پانے جیسے شعبوں سے متعلق وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔واضح رہے کہ نیٹو کے قیام کے 67 برس ہو چکے ہیں، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ اس عسکری اتحاد میں کوئی خاتون ایک اعلیٰ عہدے پر فائز ہوں گی۔