خبرنامہ انٹرنیشنل

نیٹو افغان فورسزکو امداداورتربیت فراہم کرتارہےگا

برسلز: (اے پی پی) نیٹو رہنماؤں نے ہفتے کے روز اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مغربی دفاعی اتحاد افغانستان کے لیے امداد اور فورسز کی تربیت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینس اسٹولٹن برگ نے وارسا میں اس اتحاد کے سربراہی اجلاس کے موقع پر کہا کہ کابل حکومت اور افغان فورسز کی مدد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ افغانستان بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے محفوظ پناہ گاہ کبھی نہ بن پائے۔ اس اجلاس میں مغربی دفاعی اتحاد متوقع طور پر افغانستان میں اپنے تربیتی فوجی مشن کی معیاد میں توسیع کا اعلان کر سکتا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر باراک اوباما نے بھی اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں موجود 8ہزار 4 سو امریکی فوجیوں کو اگلے برس بھی تعینات رکھا جائے گا، تاکہ طالبان کے خلاف افغان فورسز کی صلاحیتں متاثر نہ ہوں