خبرنامہ انٹرنیشنل

نیٹو مشن کے لیے مزید فنڈ کا امریکی مطالبہ جائز ہے، جرمنی

برلن (ملت + آئی این پی) جرمن وزیر دفاع اروزلا فان ڈیئر لائن نے امریکا کی جانب سے نیٹو کے لیے پارٹنر ملکوں کی جانب سے موجودہ فنڈ میں اضافے کے مطالبے کو جائز مطالبہ قراردید یا۔ جرمن وزیر دفاع نے یہ بات اپنے امریکی ہم منصب جیمز ماٹیس سے ملاقات کے بعد کہی۔ فان ڈیئر لائن نے یہ بھی کہا کہ اگر عالمی تنازعات پر قابو پانے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنی ہے تو پھر مغربی دفاعی اتحاد کی ضروریات کے لیے فنڈ میں اضافے کا امریکی مطالبہ درست ہے۔ جرمن وزیر دفاع کی عالمی تنازعات سے مراد دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ ہے۔ انہوں نے جرمنی اور امریکا کے درمیان اسٹریٹیجیک مکالمت میں وسعت پیدا کرنے کی امریکی وزیر دفاع کی تجویز کو بھی اہم قرار دیا۔