برسلز ۔(اے پی پی) نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ وہ شام کے مسئلہ کو فوجی طریقے سے حل کرنے کے لئے اپنی افواج شام نہیں بھیجیں گے۔جرمن اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ نیٹو کی بری فوج شام بھیجنے کا کوئی امکان نہیں۔انہوں نے کہا کہ نیٹو کے تمام ممالک داعش کے خلاف جنگ میں شامل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو اردن، تیونس اور عراق کے سیکورٹی اداروں کی صلاحیت بڑھانے میں مدد کر رہی ہے۔شام میں جنگ بندی شروع ہونے کے امکان پر تبصرہ کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بشار الاسد کے بیانات سے ظاہر ہے کہ یہ آسان نہیں ہوگا تاہم بشار الاسد کے اقدامات سے ظاہر ہے کہ ہمیں کوششیں جاری رکھنی چاہیں۔