کھٹمنڈو ۔(اے پی پی) ینپال کے دالحکومت کھٹمنڈو میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا اس حادثے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے تاہم طیارے میں سوار 9مسافروں کو بچا لیا گیا ۔ نیپال کے محکمہ ہوا بازی کے ترجمان بھولا پرشاد نے کھٹمنڈو کے بین الااقوامی ہوائی اڈے پر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ زخمی مسافروں کو طبی امداد دی جارہی ہے اور حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کی جا رہی ہے