خبرنامہ انٹرنیشنل

نیپال میں گزشتہ ماہ لاپتہ ہونے والے طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا گیا

کھٹمنڈو : (ملت+اے پی پی) نیپال میں گزشتہ ماہ لاپتہ ہونے والے طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طیارہ گزشتہ ماہ کی 8 تاریخ کو سیاحتی مقام پوخیرا سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد لاپتہ ہوگیا تھا ،طیارے کو روسی پائلٹ اڑا رہا تھا اور ان کے سا تھ جنوبی افریقہ کا ایک سیاح سوار تھا۔ نیپالی حکام کے مطابق الٹرا لائیٹ طیارے کا ملبہ مل گیا ہے اوراس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ یہ ملبہ اسی طیارے کا ہے۔