خبرنامہ انٹرنیشنل

نیپال کے سابق وزیراعظم سوشیل کوئرالہ چل بسے

کھٹمنڈو۔ (اے پی پی) نیپال کے سابق وزیراعظم سوشیل کوئرالہ 77سال کی عمر میں دنیا سے چل بسے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ طویل عرصے سے سانس کی بیماری میں مبتلا تھے۔ سوشیل نیپال کی اپوزیشن جماعت سے وابستہ تھے اور فروری 2014ء سے اکتوبر 2015ء تک وزارت عظمی کے منصب پر فائز بھی رہے۔ نیپال کی کانگریس جماعت نے اپنے رہنما کی وفات کے بعد رواں ماہ منعقد ہونے والے 13ویں کنونشن سمیت دیگر سیاسی تقریبات کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔