خبرنامہ انٹرنیشنل

وائٹ ہاؤس سے مسلح شخص گرفتار

واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب سے مسلح شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کے بعد وائٹ ہاؤس کو دوبارہ کھول دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکرٹ سروس ایجنٹ نے وائٹ ہاؤس کے مغربی حصے کی سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب ایک مسلح افراد کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے مسلح شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ کے بعد وائٹ ہاؤس کو مکمل سیل کر دیا گیا تھا تاہم اب وائٹ ہاؤس کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب اس مسلح شخص نے اپنا ہتھیار لہرایا جس پر سیکر سروس ایجنٹ نے اس کو گولی مار دی۔جس وقت فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا ہے اس وقت امریکی صدر براک اوباما وائٹ ہاؤس میں نہیں تھے۔براک اوباما اس وقت میری لینڈ میں تھے۔تاہم نائب صدر جو بائیڈن اس وقت وائٹ ہاؤس ہی میں موجود تھے۔واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں وائٹ ہاوس کے قریب ایسے کئی واقعات ہو چکے ہیں۔عراق میں جنگ میں حصہ لینے والے فوجی عمر گونزالز 2014 میں وائٹ ہاس کی باڑ پھلانگ کر اندر داخل ہوا اور ہاتھ میں چاقو لیے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔پچھلے سال ایک اور شخص جوزف کپوتو نے بھی وائٹ ہاس کی باڑ کو عبور کیا۔ 2011 میں آسکر اورٹیگا نے وائٹ ہاس پر گولی چلائی اور اس پر صدر براک اوباما یا سٹاف ممبر کو قتل کرنے کی کوشش کا فرد جرم عائد کیا۔اورٹیگا کا کہنا تھا کہ اس کو خدا نے ذاتی مشن دیا ہے کہ وائٹ ہاؤس پر حملہ کرے۔