خبرنامہ انٹرنیشنل

وائٹ ہاؤس نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید مسترد کردی

واشنگٹن: (ملت+آئی این پی)وائٹ ہاؤس نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس پر ٹرمپ کی تنقید گمراہ کن اطلاع کا نتیجہ ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید پر وائٹ ہاؤس نے ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس پرٹرمپ کی تنقید گمراہ کن اطلاع کا نتیجہ ہے ۔اس سے قبل صدر منتخب ہونے کیبعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا تھاکہ انٹیلی جنس ایجنسیاں لازمی اور بہت اہم ہوتی ہیں ۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے غلط معلومات پھیلنے دیں جو شرمناک ہیں۔ہر کوئی امریکہ کی ہیکنگ کر رہا ہے ۔ امریکہ کو چین ، روس سمیت ہر ایک سے ہیکنگ کا سامنا ہے ۔ رپورٹ دفاعی امور کی ہیکنگ سے متعلق ہو گی ۔انھوں نے کہاکہ انٹیلی جنس حکام سے میری ملاقات کی معلومات لیک کی جا رہی ہیں ۔