خبرنامہ انٹرنیشنل

وائٹ ہاؤس کا سیکریٹری آف سٹیٹ ریکس ٹیلرسن کو ہٹانے کا فیصلہ

وائٹ ہاؤس کا سیکریٹری آف سٹیٹ ریکس ٹیلرسن کو ہٹانے کا فیصلہ
واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے امریکی سیکریٹری خارجہ ریکس ٹیلرسن کو تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر اگلے چند ہفتوں میں عمل کیا جائے گا۔ ریکس ٹیلرسن کی جگہ سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ منصوبے کے مطابق، ریپبلکن سینیٹر ٹام کاٹن کو سی آئی اے کی سربراہی دی جائے گی۔ تاہم ابھی تک واضح نہیں ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے انتظامیہ میں اکھاڑ پچھاڑ کے منصوبے کی منظوری دی ہے یا نہیں۔