خبرنامہ انٹرنیشنل

وائٹ ہاؤس کے باہر ایک شخص کی فائرنگ، خود کو گولی مار لی

وائٹ ہاؤس کے باہر ایک شخص کی فائرنگ، خود کو گولی مار لی
واشنگٹن۔ 03 مارچ (ملت آن لائن) وائٹ ہاؤس کی باڑ کے قریب ایک شخص نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار لی۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دوپہر کے وقت ایک شخص وائٹ ہاؤس کے قریب آیا۔ اس نے ہینڈ گن نکالی اور فائرنگ شروع کر دی۔ اس کے بعد اس نے خود کو گولی مار لی۔ فائرنگ سے کوئی دوسرا شخص زخمی نہیں ہوا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت وائٹ ہاؤس میں نہیں تھے۔ذرائع کے مطابق وائیٹ ہاؤس کے عملہ میں بھگدڑ مچ گئی اور انہیں بھاک کر پناہ لینا پڑی