خبرنامہ انٹرنیشنل

وائٹ ہائوس کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا مستعفی ہونیکا فیصلہ

وائٹ ہائوس کی

وائٹ ہائوس کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا مستعفی ہونیکا فیصلہ

نیویارک: (ملت آن لائن) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا، وائٹ ہاؤس کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن ہوپ ہِکس استعفیٰ دے رہی ہیں۔ وہ دو ہزار سولہ کے انتخابات سے پہلے سے صدر کی قریبی مشیر ہیں۔ہوپ ہکس نے ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کی جانب سے بند کمرے کے اجلاس میں کئی سوالوں کے جواب دینے سے انکار کر دیا تھا- ہوپ نے ایوانِ نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کی جانب سے بند کمرے کے اجلاس میں متعدد سوالوں کا جواب دینے سے انکار کیا تھا۔ کمیٹی دو ہزار سولہ کے انتخابت میں روس کی مداخلت کی تفتیش کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہکس نے ایوان کے پینل کو بتایا کہ کئی بار اُنہیں سفید جھوٹ بولنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہکس پریشان تھیں، ہوپ کے استعفیٰ کی وائٹ ہاؤس نے بھی تصدیق کر دی ہے۔