خبرنامہ انٹرنیشنل

وائٹ ہاوس کا انٹر نیٹ سسٹم ٹھیک کام نہیں کرتا ،اہل خانہ پریشانی کا شکار ہیں،باراک اوباما

واشنگٹن(آئی این پی )دنیا کے سب سے طاقت ور ترین گھر وائٹ ہاوس میں انٹرنیٹ کی سہولت نے امریکی صد ر بارک اوباما اور ان کی فیملی کو پریشان کردیا۔غیر ملکی میڈ یا کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ وہ وائٹ ہاوس کے ’’وائی فائی‘‘سسٹم کو اپ گریڈ کرانا چاہتے ہیں کیونکہ وائٹ ہاوس میں معیاری انٹرنیٹ سہولت بڑا مسئلہ بن گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاوس کا انٹر نیٹ ٹھیک کام نہیں کر رہا جس کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے۔ایک انٹر ویو کے دوران انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاوس میں بہت سے ’’ڈیڈ سپاٹ ‘‘ہیں جہاں انٹر نیٹ کام نہیں کرتا۔امریکی صدر کی اہلیہ مشیل اوباما کا کہنا ہے کہ خراب انٹر نیٹ رسیپشن کی وجہ سے بیٹیاں پریشان ہیں