خبرنامہ انٹرنیشنل

واجپائی کے خلاف فیس بک پوسٹ پر یونیورسٹی کے پروفیسر کو آگ لگا دی گئی

واجپائی کے خلاف فیس بک پوسٹ پر یونیورسٹی کے پروفیسر کو آگ لگا دی گئی
فیس بک پوسٹ میں آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کی موت کو فسطائی دور کا خاتمہ قرار دینے پر اسسٹنٹ پروفیسر کو آگ لگادی گئی

نئی دہلی(ملت آن لائن)فیس بک پوسٹ میں آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کی موت کو فسطائی دور کا خاتمہ قرار دینے پر اسسٹنٹ پروفیسر کو آگ لگادی گئی۔ سابق وزیر اعظم کے عقیدت مندوں نے بہار کی سنٹرل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر سنجے کمار کو زندہ جلانے کی کوشش کی ۔طبی ذرائع کے مطابق جلائے جانیوالے سنجے کمار کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے ۔آخری اطلاعات تک پولس نے اس معاملے کی ایف آئی آر تک درج نہیں کی ۔