خبرنامہ انٹرنیشنل

واشنگٹن:شہریوں کااحتجاجی مظاہرہ، شفاف انتخابات کا مطالبہ

واشنگٹن:(اے پی پی)واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کے باہر سیاست میں دولت کا اثر رسوخ ختم کرنے کیلئے ہزاروں شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،پولیس نے چار سو سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ واشنگٹن میں ہزاروں شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ ملک میں شفاف انتخابات کرائے جائیں،ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں دولت کے عمل دخل کا خاتمہ کیا جائے۔مظاہرین نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں دولت کے خرچ سے آزاد اور منصفانہ انتخابات کا تصور ہی نہیں کیا جا سکتا۔ ڈیموکریسی اسپرنگ نامی تنظیم نے مظاہرے کا اہتمام کیا، مظاہرین نے آئندہ نو روز تک احتجاج جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا،مظاہرے میں تین ہزار چھ سو شہریوں نے شرکت کی اور ان میں امریکا سمیت دیگر ممالک کے شہری بھی شامل تھے،پولیس نے کریک ڈاون کرتے ہوئے چار سو سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔