خبرنامہ انٹرنیشنل

واشنگٹن :جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پرفائرنگ، مسافروں میں بھگدڑ

نیویارک: (اے پی پی) نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر فائرنگ کی اطلاع کے بعد دو ٹرمینلز کو خالی کروا لیا گیا ، پروازوں کا رخ تبدیل کرنا پڑا ، پولیس نے ابھی تک فائرنگ کی تصدیق نہیں کی ۔ نیویارک میں پولیس کو جان ایف کینیڈی انٹرنیشل ائیرپورٹ پر فائرنگ کی اطلاع ملی جس کے بعد پولیس نے دو ٹرمینلز خالی کروا لئے ۔ فائرنگ کے بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ائیرپورٹ پر افراتفری مچ گئی ۔ پولیس کے مطابق ابھی تک فائرنگ کی تصدیق ہوئی نہ ہی کوئی شخص زخمی یا گرفتار ہوا ہے تاہم ائیرپورٹ کی سیکورٹی بڑھا کر پروازوں کا رخ تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔