خبرنامہ انٹرنیشنل

واشنگٹن میں ایک شخص نے وائٹ ہائوس کے سامنے خودکشی کر لی

واشنگٹن میں ایک شخص نے وائٹ ہائوس کے سامنے خودکشی کر لی

واشنگٹن (ملت آن لائن) امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک شخص نے وائٹ ہاؤس کے سامنے خودکشی کر لی۔ سیکرٹ سروس کا کہنا ہے اس شخص نے خود کو گولی ماری۔ واقعے کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔ نامعلوم شخص پانچ بجے وائٹ ہائوس کے جنگلے کے قریب آیا اور خود کو گولی مار لی ، واقعے میں کسی اور کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی امریکی میڈیا نے عینی شاہدوں کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ شخص شام پانچ بجے جی ایم ٹی پنسلوینیا ایونیو پر وائٹ ہاؤس کے جنگلے کے قریب آیا اور جیب سے پستول نکال کر کئی فائر کیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی اور شخص زخمی نہیں ہوا۔ فائرنگ کی آواز سن کر بھگدڑ مچ گئی۔ سیکرٹ سروس اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور وائٹ ہائوس کو سیاحوں کے لئے بند کر دیا۔
……………………
اس خبر کو بھی پڑھیے….یورپ اور امریکا اپنے جوہری پروگرام ترک کریں: ایرانی فوج

تہران: (ملت آن لائن) ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے عالمی طاقتوں کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ اور امریکا اپنے جوہری پروگرام ترک کریں، پھر ایران سے مذاکرات کریں۔ ایران نے اپنا میزائل پروگرام بند کرنے کے لیے امریکا اور یورپ سے جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری کا مطالبہ کر دیا۔ ایرانی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یورپ اور امریکا پہلے اپنے جوہری پروگرام ترک کریں پھر ایران کے میزائل پروگرام پر مذاکرات کریں۔ ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا 2015ء میں طے پانے والے جوہری معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ترجمان نے یورپ اور امریکا کو مشرق وسطیٰ میں بد امنی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔