واشنگٹن(اے پی پی)واشنگٹن میٹرو پولیٹن ٹرانزٹ اتھارٹی نے بدھ کے روز میٹرو ریل سروس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن میٹرو پولیٹن اتھارٹی کے مطابق میٹرو سروس بجلی کی تاروں میں پیدا ہونے والی خرابی کی جانچ پڑتال کے لیے بند کی جارہی ہے۔ اس دوران میٹرو ریل سسٹم کی تمام پاور کیبلز کا ہنگامی معائنہ کیا جائے گا۔ میٹرو ریل سسٹم آج رات بارہ بجے سے جمعرات کی صبح پانچ بجے تک بند رہے گی۔ بدھ کو تمام چھ میٹرو ریل لائنز اور اِکانوے اسٹیشن بند رہیں گے۔دو روز قبل میٹرو سروس کے ایک کیبل میں آگ لگنے سے تین لائنوں میں ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی تھی۔