خبرنامہ انٹرنیشنل

واشنگٹن: نظام زندگی درہم برہم

واشنگٹن (آئی این پی)واشنگٹن کے علاقے ڈاون ٹاون اسیٹل میں بجلی کی فراہمی منقطع ہونے سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ڈاون ٹاون اسیٹل کا 12 ہزار میٹر کے علاقے میں اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ، جس کے نتیجے میں ٹریفک سگنل بند ہونے سے ٹریفک کا نظام بھی مفلوج ہو کر رہ گیا اور سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔کئی جگہوں پر ایلی ویٹر میں لوگوں کے پھنسنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ، حکام کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی منقطع ہوئی تھی۔