واشنگٹن(آئی این پی )امریکی ریاست واشنگٹن میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک کر دیا اور پھر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔پولیس کے مطابق واشنگٹن کے علاقے بیل فیئرمیں ایک مسلح شخص نے گھر میں فائرنگ کے 4افراد کو قتل کردیا اور خود ہی پولیس کو قتل کی اطلاع دی ۔ جس کے بعد اس نے گھر سے باہر نکل کر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس کے مطابق گھر سے ایک خاتون اور دو بچوں سمیت 4افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ ایک لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے