سڈنی ۔22 جون (اے پی پی) وانو آتے میں 6.1 کی شدت والے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ یہ بات جمعہ کو عالمی میڈیا نے آسٹریلوی ارتعاش پیماؤں کے حوالہ سے بتائی ۔ فوری طور پر زلزلہ سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلہ دارالحکومت پورٹ ویلا کے مغرب میں 30کلومیٹرز دور 21 کلومیٹرز کی گہرائی میں آیا ۔ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زیادہ گہرائی میں آنے والے زلزلہ سے جانی نقصان کا کوئی خدشہ نہیں تاہم بعض مقامات پر مٹی کے تودے گر سکتے ہیں ۔