خبرنامہ انٹرنیشنل

وزیراعظم کا باکسرمحمد علی کے انتقال اظہارتعزیت

لندن (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ محمد علی گزشتہ نصف صدی سے نوجوانوں کے ہیرو تھے اور باکسر محمد علی عزم و ہمت اور طرز عمل کی بہترین مثال تھے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں باکسر محمد علی کے انتقال پران کے خاندان اور ان کے مداحوں سے اظہار تعزیت کیا اور ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ محمد علی گزشتہ نصف صدی سے نوجوانوں کے ہیرو تھے، انہوں نے جدید باکسنگ کے میدان میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں، باکسر محمد علی عزم و ہمت اور طرز عمل کی بہترین مثال تھے اورانہوں نے مغرب کی اقلیتوں سے متعلق خیالات تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔(اح)