خبرنامہ انٹرنیشنل

وزیرداخلہ کےاستعفےکےبعدکابینہ میں مزید تبدیلیاں ممکن ہیں، اردوان

صدراردوغان کاحیرت انگیزاقدام،

ترک صدر:(اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے وزیرداخلہ کے استعفے کے بعد کابینہ میں مزید تبدیلیاں ممکن ہیں۔ شام میں داعش اورکرد باغیوں کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے وزیرداخلہ کے استعفے کے بعد کابینہ میں مزید تبدیلیاں ممکن ہیں۔ شام میں داعش اورکرد باغیوں کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ انقرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر اردوان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے آنے والے وقت میں ترک کابینہ میں مزید تبدیلیاں کی جائیں لیکن وزیراعظم نے ایسے کسی اقدام سےفی الحال مجھے آگاہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ داعش اور کرد ملیشیا دونوں دہشت گرد اور ترکی کے لیے خطرہ ہیں، شام میں ترک فوج کی مہم صحیح سمت میں جاری ہے۔