خبرنامہ انٹرنیشنل

وزیر اعلیٰ مہاراشٹر نے 5 کروڑ میں حب الوطنی فروخت کی، شبانہ اعظمی

ممبئی ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مہاراشٹر دیوندرا فدناوس نے راج ٹھاکرے کو 5 کروڑ میں حب الوطنی فروخت کر دی۔ کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز پر انتہا پسندوں کو بھتہ دینے کے معاملے پر بھارتی ادکارہ شبانہ اعظمی اور اروند کیجروال نے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ بروکر جبکہ ریاست مہاراشٹر سوری اسٹیٹ آف افیئر ہے۔