خبرنامہ انٹرنیشنل

وزیر دفاع کی حیثیت سے پہلے دن کانپ رہا تھا: منوہر

نئی دہلی :(ملت+اے پی پی) بھارت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ وزیر دفاع کی حیثیت سے پہلے دن کانپ رہا تھا، منوہر پاریکر نے ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھیں جب وزیر دفاع بنایا گیا تو ان کو دفاع سے متعلق کوئی معلومات نہ تھیں یہاں تک کہ وہ فوجی عہدیداروں کے رتبوں اور ان کے ناموں سے بھی واقف نہ تھے۔انھوں نے کہا کہ جب ان کو وزیر دفاع بنایا گیا تو وہ آنے والے وقت کی پریشانی اور اپنی کم علمی کی وجہ سے کانپ رہے تھے،انھوں نے کہا کہ بطور وزیر دفاع انہیں پہلے دن پر سکون دکھائی دینے کے لئے جدوجہد کرنی پڑی تھی۔