خبرنامہ انٹرنیشنل

ووٹروں کا اعتماد حاصل کرنےکی کوشش کروں گی، جرمن چانسلرمیرکل

برلن(آئی این پی)مشرقی ریاست میکلین بورگ ویسٹرن پومیرانیا کے انتخابات میں بری کارکردگی دکھانے اور وہاں مہاجرین مخالف جماعت اے ایف ڈی کی ترقی پر جرمن چانسلر انجیلا میرکل کا کہنا ہے کہ وہ ووٹروں کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کے نتائج سے بہت مایوس ہیں لیکن جو افراد ان کی مہاجرین دوست پالیسیوں سے ناراض ہیں وہ خود ان کے پاس جا کر ان کا اعتماد بہ حال کروائیں گی۔ ریاستی انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹس کو اکتیس فیصد، اے ایف ڈی کو اکیس فیصد اور میرکل کی سی ڈی یو جماعت کو انیس فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے۔