خبرنامہ انٹرنیشنل

وکی لیکس نے اوباما کی خفیہ ای میل جاری کردی

واشنگٹن (ملت + آئی این پی)انٹر نیٹ پر خفیہ مواد جاری کرنے والے ادارے وکی لیکس نے امریکی صدربراک اوباما کی بھی خفیہ ای میلز جاری کردیں، وکی لیکس نے دعویٰکیا ہے کہ اوباما ٹیم نے صدارتی انتخاب سے قبل ہی اقتدار کی منتقلی کی تیاری شروع کردی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق وکی لیکس نے دعوی کیا کہ دو ہزار آٹھ میں براک اوباما نے انتخاب سے قبل ہی اقتدار کی تیاری شروع کرتے ہوئے ملکی معیشت کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی تھی صدارتی انتخابی مہم کے منیجر جان پڈیسٹا کی ہیک کی گئی ای میلز سے اوباما کی کم از کم پانچ ای میلز ملی ہیں یہ ایل میلز خفیہ ایڈریس سے کی گئی تھیں۔وکی لیکس نے سوال اٹھایا ہیکہ اوباکا کو خفیہ ای میل ایڈریس استعمال کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔