ہنوئی۔ (اے پی پی) ویتنام نئے قمری سال کے موقع پر ہونے والی سالانہ تعطیلات کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 300 ہلاک اور 380 زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ویتنام کے حکام نے کہا کہ میں نئے قمری سال کی 6 سے 14فروری تک ہونے والی تعطیلات دوران 400 سے زائد حادثات ریکارڈ کئے گئے ہیں جن میں 300 ہلاک اور 380 زخمی ہوئے ہیں۔ ویتنام میں قمری سال کی تعطیلات کو سال کا مصروف ترین عرصہ خیال کیا جاتا ہے۔ اِس دوران نوے ملین افراد تعطیلات منانے کی غرض سے سفر کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ویتنام میں قمری سال کی تعطیلات میں 317 افراد ہلاک ہوئے تھے۔