جنوب مشرق ایشیائی ملک ویتنام میں باراتیوں کی بس کو حادثہ پیش آیا جس میں دلہا سمیت تیرہ افراد ہلاک ہوگئے۔
وسطی ویتنام کے صوبے کوانگ تری میں دلہا اور باراتی تقریب میں جارہے تھے کہ اچانک ایک بڑے ٹرک سے بس کا تصادم ہوگیا۔
حادثے میں دلہا سمیت تیرہ افراد ہلاک ہوئے جبکہ چار زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا، پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ویتنام میں بہت زیادہ ٹریفک حادثات ہوتے ہیں جس کی وجہ سڑکوں کی خراب حالت ہے۔ گزشتہ سال آٹھ ہزار دوسو افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوئے تھے۔