خبرنامہ انٹرنیشنل

ویتنام میں سمندری طوفان میں 100 سے زائد افراد لاپتہ

ویتنام میں سمندری طوفان میں 100 سے زائد افراد لاپتہ
ہنوئی: (ملت آن لائن) ویت نام میں سمندری طوفان ڈیمری سے 100 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے۔ ویتنام کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سمندری طوفان ڈیمری ہفتے کو ویتنام کے ساحل سے ٹکرایا تھا، ملک کے جنوبی اور وسطی حصوں میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث سو سے زیادہ افراد لاپتہ ہوچکے ہیں جن کو تلاش کرنے کا کام جاری ہے۔ طوفان کے بعد سیلابی پانی سے عالمی ورثہ مقامات میں شامل قدیم شہر ہوئی آن ڈوب گیا۔ عمارتوں میں پھنسے بچوں کو طوفان کے ساحل سے ٹکرانے کے تین دن بعد وہاں سے نکالا جا رہاہے۔ واضح رہے کہ ویتنام میں (آج) جمعہ سے ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون فورم کا سربراہ اجلاس بھی شروع ہو رہا ہے جو ہوئی آن سے تقریباً 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دانانگ میں منعقد ہو گا جس میں جاپانی وزیرِ اعظم شِنزو ایبے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بحرالکاہل کے خطے میں واقع دیگر ممالک کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔