ہنوئی: (اے پی پی) ویتنام کی پارلیمان نے ملک کی پہلی خاتون سپیکر منتخب کر لی۔ ویتنام کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کی قومی اسمبلی نے سپیکر کے عہدے کے لئے پہلی مرتبہ ایک خاتون نگوین تھائی کم کو سپیکر منتخب کر لیا ہے۔ نگوین تھائی کم 12اپریل 1954 کو ملک کے جنوبی صوبے بین ٹری میں پیدا ہوئی ۔ نگوین اس سے قبل اہم حکومتی عہدوں پر بھی فائز رہ چکی ہیں ۔