ماسکو:(اے پی پی)پچھلے 25 سالوں سے روسی شہری باقاعدگی سے بے وفائی اور ہم جنس پرستی کے خلاف رائے دیتے آ رہے ہیں۔ یہ بات ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کرائی گئی رائے شماری سے سامنے آئی ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق رائے شماری کے نتائج کے مطابق 71 فی صد روسی شہری سمجھتے ہیں کہ اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرنا غلط ہے جبکہ 20 فی صد بے وفائی کو برا نہیں سمجھتے۔81 فی صد رائے دہندگان نے ہم جنس پرستی کے خلاف رائے دی اور 12 فی صد لوگوں نے کہا کہ اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔